11 اگست 2012 - 19:30

سعودی عرب کے با خبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے نئے سربراہ ایک لاعلاج بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے فرائض انجام دینے سے معذور ہیں۔

ابنا: سعودی عرب کے اندرونی حالات سے باخبر شخص مجتہد نے کہا ہے کہ بندر بن سلطان کے انتخاب میں سعودی بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزیزنے براہ راست مداخلت کی اور بندر بن سلطان نے ابھی تک اپنے اطرافیوں کے خوف کی وجہ سے انٹیلیجنس کے اعلی افسروں کے ساتھ ملاقات نہیں کی ہے مجتہد کے مطابق بندر بن سلطان ایک لاعلاج بیماری میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے فرائض سرانجام دینے سے قاصر ہے اور سعودی عرب کی انٹیلیجنس اس وقت بے سرو و سامان ہے۔

.......

/169